اداکار گووندا نے زندگی کی 52بہاریں دیکھ لیں

پیر 21 دسمبر 2015 12:14

اداکار گووندا نے زندگی کی 52بہاریں دیکھ لیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 دسمبر۔2015ء)بالی ووڈ کے بہترین اداکاروں میں شمار کیے جانے والے اداکار گووندا نے زندگی کی 52بہاریں دیکھ لیں-21دسمبر 1963کو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر Thaneمیں پیدا ہونے والے گووندا ارون آہوجا نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز 1986میں فلم "الزام"سے کیا۔120سے زائد ہندی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے گووندا نے ابتدائی دور میں ایکشن اورہلکی پھلکی رومانس فلموں میں اپنے ڈانس اور اداکاری سے بیحد شہرت حاصل کی تاہم بعد میں انہیں ایک بہترین کامیڈی اداکار کی حیثیت منفرد پہچان حاصل ہوئی۔

گووندا کی کامیاب فلموں میں غیر قانونی، ظلم کی حکومت، شعلہ اور شبنم، ا?نکھیں، راجو بابا، دیوانہ مستانہ، شکاری، ساجن چلے سسرال، قلی نمبر1، حسینہ مان جائیگی، سلامِ عشق، بھاگم بھاگ اورپارٹنرسمیت لاتعداد فلمیں شامل ہیں جن پر انہیں کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلموں میں بے مثال اداکاری کا مظاہرہ کرنے والے گووندا سیاست کے شعبے میں بھی کامیاب رہے اور انہوں نے تقریباً پانچ سال پارلیمنٹ میں خوش اسلوبی سے اپنے فرائض نبھائے۔واضح رہے کہ گوونداکو1999ء میں بی بی سی چینل کی جانب سے کروائے گئے ایک سروے میں پچھلے ہزار سال کے 10بہترین اسٹیج اور ا?ن اسکرین اسٹارز میں بھی شامل کیا گیا۔