فلم انڈسٹری میں شاہ رخ خان اپنی قسمت خود بناتے ہیں‘ریتک روشن

پیر 21 دسمبر 2015 12:14

فلم انڈسٹری میں شاہ رخ خان اپنی قسمت خود بناتے ہیں‘ریتک روشن

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکار رتیک روشن نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں شاہ رخ خان اپنی قسمت خود بناتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہریتک روشن نے شاہ رخ خان کی فلم ”دل والے“کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان فلم انڈسٹری میں اپنی قسمت آپ بنانے کے حوالے سے مشہور ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلم اچھا بزنس کر رہی ہے ۔انہوں نے رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی فلم”باجی راؤ مستانی“ کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔واضح رہے کہ مزکورہ دونوں فلمیں ایک ساتھ جمعہ کو ریلیز ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :