ہیملٹن ٹیسٹ اور سیریز کیویز کے نام

پیر 21 دسمبر 2015 12:42

ہیملٹن ٹیسٹ اور سیریز کیویز کے نام

ہیملٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21دسمبر۔2015ء) نیوزی لینڈ کے شہر ہیملٹن میں کھیلے جانے والے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔میچ کے چوتھے دن نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز سے اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو اسے میچ جیتنے کے لیے مزید 47 رنز کی ضرورت تھی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن نے ایک چھکے اور 12 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 108 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا۔اس شاندار کارکردگی پر کین ولیمسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 122 رنز سے شکست دے دیاس سے قبل سری لنکا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں ایک عمدہ آغاز کے بعد صرف 133 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی تھی اور اس نے نیوزی لینڈ کویہ ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 189 رنز کا ہدف دیا تھا۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور محض 11 رنز پر اس کے دونو اوپنرز آوٴٹ ہو چکے تھے لیکن پھر کین ولیمسن اور راس ٹیلر نے اننگز کو سنبھالا دیا۔ راس ٹیلر 35 اور کپتان برینڈن مکلم 18 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے دشمنتھا چمیرا نے دوسری اننگز میں چار وکٹیں جبکہ پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔میچ کے تیسرے دن سری لنکا کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر کرونارتنے اور کوشل مینڈس نے اپنی ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 71 رنز بنائے۔

ٹم ساوٴدی نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیاتاہم اس کے بعد سری لنکا کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور کوئی بھی بلے باز کریز پر جم کر نہ کھیل سکا۔ کرونا رتنے 27 اور مینڈس 46 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساوٴدی اور نیل ویگنر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ ساوٴدی نے چار اور ویگنر نے تین کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا جبکہ بریسویل نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں۔