محمد عامر نے قومی ٹیم کے فٹنس کیمپ میں رپورٹ کردی

پیر 21 دسمبر 2015 12:48

محمد عامر نے قومی ٹیم کے فٹنس کیمپ میں رپورٹ کردی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21دسمبر۔2015ء) محمد عامر نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قومی ٹیم کے فٹنس کیمپ میں رپورٹ کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ شروع ہوگیا ہے جبکہ تربیتی کیمپ پیر کے روزدن ڈھائی بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا۔

(جاری ہے)

کیمپ میں شامل 24 میں سے 14 کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ ہوگا، فٹنس کیمپ 7 جنوری تک جاری رہے گا۔ فٹنس کیمپ میں پی سی بی چیئرمین کی منظوری کے بعد سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کھلاڑی محمد عامر بھی شریک ہیں۔