خام تیل کے نرخ 34.50 ڈالر فی بیرل کی سطح تک گر گئے

پیر 21 دسمبر 2015 13:05

خام تیل کے نرخ 34.50 ڈالر فی بیرل کی سطح تک گر گئے

سنگاپور ۔ 21 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21دسمبر۔2015ء) ایشیائی آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں پیر کو مزید کمی ہوئی اور خام تیل کے نرخ 34.50 ڈالر فی بیرل کی سطح تک گر گئے جس کی وجہ خام تیل کی زائد رسد اور عالمی معیشت کے بارے میں پائے جانے والے خدشات ہیں۔

(جاری ہے)

کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے آئندہ سال کے پہلے ماہ میں ترسیل کے معاہدے 23 سینٹ کی کمی سے 34.50 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے جنوری میں ترسیل کے سودے 38 سینٹ کی گراوٹ سے 36.50 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق یہ خام تیل کی قیمتوں کی 2009ء کے آغاز کے بعد کم ترین سطح ہے جبکہ خام تیل کے نرخوں میں کمی کی وجہ خام تیل کی زائد رسد اور عالمی معیشت کے بارے میں پائے جانے والے خدشات ہیں۔

متعلقہ عنوان :