کین ولیمسن کی شاندار بیٹنگ، سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کیریئر کی 13ویں سنچری جڑ دی

پیر 21 دسمبر 2015 13:16

کین ولیمسن کی شاندار بیٹنگ، سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کیریئر کی 13ویں سنچری ..

ہیملٹن ۔ 21 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21دسمبر۔2015ء) نیوزی لینڈ کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز کین ولیسن نے سری لنکا کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 13 ویں سنچری جڑ دی۔

(جاری ہے)

پیر کو نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں کین ولیمسن نے سری لنکن باؤلرز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے اور 164 گیندوں کا سامنا کرکے 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے انفرادی ناقابل شکست 108 رنز بنائے، یہ انکے ٹیسٹ کیریئر کی 13 ویں سنچری تھی۔

کین ولیمسن نے نہ صرف ناقابل شکست 108 رنز بنائے بلکہ اپنی ٹیم کی فتح میں بھی اہم کردار ادا کیا انکو میچ میں شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔