ینگسٹر کلب ٹیم سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

پیر 21 دسمبر 2015 13:17

ینگسٹر کلب ٹیم سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل ..

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21دسمبر۔2015ء)اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن فٹ بال ٹورنامنٹ میں ینگسٹر کلب نے راوی کلب کو سخت مقابلے بعد2-1 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

ٹی اینڈ ٹی گراؤنڈ پر کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں 2-0 گول سے برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں راوی کلب گول کرکے مارجن 2-1 کردیا۔

ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی بہترین 20 ٹیمیں ناک آؤٹ سسٹم پر حصہ لے رہی ہیں جن میں اکبر کلب، مہران کلب، ماڈل ٹاؤن کلب، الفیصل کلب، کرن کلب، ہما کلب، ذیشان کلب، غوری کلب، اسلام آباد اکیڈمی کلب، پونا کلب، القائم کلب، حیدری کلب، ینگسٹرکلب، قائداعظم کلب، بولان کلب، راوی کلب، جناح کلب، رمناکلب ، پی ٹی سی ایل یوتھ کلب اور اسلام آباد کلب کی ٹیمیں شامل ہیں۔