اسلام آباد کرسمس چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ پی ٹی سی ایل یوتھ کلب نے جیت لیا

پیر 21 دسمبر 2015 13:24

اسلام آباد کرسمس چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ پی ٹی سی ایل یوتھ کلب نے جیت ..

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21دسمبر۔2015ء) پی ٹی سی ایل یوتھ کلب نے ینگ سوٹر کلب کو 4-1 پنلٹی ککس سے شکست دے کر اسلام آباد کرسمس چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میچ کے مہمانان خصوصی بشارت کھوکھر اور احمد خان تھے جہنوں نے کرسمس کا کیک کاٹا اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، جی سیون ٹو فالکن کلب فٹ بال گراؤنڈ پر کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں وقفے تک ینگ سوٹر کلب کو پی ٹی سی ایل یوتھ کلب کے خلاف 1-0 سے برتری حاصل تھی، پہلے ہاف کے 20 ویں منٹ میں ذیشان طارق نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی اور دوسرے ہاف کے 29 ویں منٹ میں کامل نے گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کردیا جو میچ کے مقررہ وقت تک برقرار رہا، میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا۔

(جاری ہے)

پی ٹی سی ایل یوتھ کلب کی جانب سے کامل، فرحان اور سلیمان نے جبکہ ینگ سوٹر کی طرف سے علی نے پنلٹی کک گول کیا۔ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی 8 ٹیموں نے ناک آؤٹ سسٹم کی بنیاد پر شرکت کی ان میں فالکن کلب، فیڈرل کلب، ذیشان کلب، ینگ سوٹر کلب، پی ٹی سی ایل یوتھ کلب، ایور گرین کلب، ینگ رائزنگ کلب اور فرنٹیک کلب کی ٹیمیں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :