حکومت کی شفاف کرپشن سے پردہ ہٹے گا توعوام ا نگلیاں دانتوں کے نیچے دبانے پر مجبور ہو جائیں گے ‘میں کوئی نجومی نہیں بل ، میں ایک سیاسی کارکن ہوں اور حالات کو دیکھتے ہوئے اپنے تجربات کی روشنی میں پیشگوئی کرتا ہوں

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا انٹر ویو

پیر 21 دسمبر 2015 13:25

حکومت کی شفاف کرپشن سے پردہ ہٹے گا توعوام ا نگلیاں دانتوں کے نیچے دبانے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 دسمبر۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں ہی ان کی شفاف کرپشن سے پردہ ہٹے گا اور عوام حیرت کے مارے اپنی انگلیاں دانتوں کے نیچے دبانے پر مجبور ہو جائیں گے ،میں کوئی نجومی نہیں بلکہ میں ایک سیاسی کارکن ہوں اور حالات کو دیکھتے ہوئے اپنے تجربات کی روشنی میں پیشگوئی کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آج پسے ہوئے طبقات کے حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ وہ د و کی بجائے ایک وقت کی روٹی پر آ گئے ہیں لیکن حکمران سب اچھا اور خزانہ چھلکنے کے دعوے کرتے نہیں تھکتے ۔ کیا میٹرو اور اونج لائن ٹرین سے عوام کا پیٹ بھرا جا سکتا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ مو جودہ حکومت کے حوالے سے جو بات کہی اس پر قائم ہوں ،نوازحکومت کے دور میں عوام کو ایک دن بھی چین اور سکھ نصیب نہیں ہوا بلکہ ہر روز ٹیکسز اور مہنگائی کی صورت مصیبتوں کے پہاڑے توڑے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :