مسٹر و جونیئر مسٹر تن سازی کے مقابلے 25 دسمبر کو منعقد ہوں گے

پیر 21 دسمبر 2015 13:47

مسٹر و جونیئر مسٹر تن سازی کے مقابلے 25 دسمبر کو منعقد ہوں گے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 دسمبر۔2015ء) ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن فیصل آباد کے زیر اہتمام مسٹر و جونیئرمسٹر فیصل آباد کے تن سازی کے مقابلے 25دسمبر کو پریس کلب فیصل آباد میں منعقد ہوں گے اور ایونٹ میں فیصل آباد کے مختلف باڈی بلڈنگ کلبوں اور اداروں سے تعلق رکھنے والے نوجوان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

تن سازی کے مقابلہ میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوان کو مسٹر فیصل آباد اور دوسرے نمبر پر آنیوالے باڈی بلڈر کو جونیئر مسٹر فیصل آباد کے اعزاز سے نوازا جائیگا۔