پاکستان سپر لیگ ، پلاٹینیئم اور ڈائمنڈ کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب کا عمل مکمل
پیر 21 دسمبر 2015 14:02
لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار21دسمبر- 2015ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کھلاڑیوں کی نیلامی میں پشاور زلمے نے ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کو حاصل کرلیا جبکہ کراچی کوئٹہ، اسلام آباد اور لاہور سمیت تمام ٹیموں نے بھی بڑے کھلاڑیوں کو حاصل کیا . پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کی نیلامی کا عمل لاہور میں جاری ہے جہاں سب سے پہلی نیلامی لیگ کے آئیکون کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل شاہد آفریدی کی ہوئی جنھیں پشاور زلمے نے خریدا جبکہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کو کراچی کنگز نے حاصل کرلیا ۔ کوئٹہ نے انگلینڈ کے مشہور بلے باز کیون پیٹرسن ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے آسٹریلیا کے آل راؤنڈر شین واٹسن جبکہ ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل کو لاہور قلندرز نے منتخب کیا .
پی ایس ایل کی 5 کیٹگریز میں سے پلاٹینیئم اور ڈائمنڈ کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور کھانے کے وقفے کے بعد کیٹگری کے کھلاڑیوں کا انتخاب ہوگا . پی ایس ایل کی پلاٹینیئم اور ڈائمنڈ کیٹگری کے لیے پشاور زلمے نے شاہد آفریدی ، وہاب ریاض ، ڈیرن سیمی ، کامران کمل ، محمد حفیظ اور کرس جارڈن کا انتخاب کیا ہے ، کراچی کنگز نے شعیب ملک ، سہیل تنویر ، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ، عماد وسیم ، روی بوپارا اور لینڈل سمنز کو سکواڈ میں شامل کیا ہے ، لاہور قلندرز کی ٹیم نے کرس گیل ، عمر اکمل ، ڈیون براوو ، محمد رضوان ، یاسر شاہ اور صہیب مقصود کا انتخاب کیا ہے ، کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے انگلینڈ کے کیون پیٹرسن ، احمد شہزاد ، سرفراز احمد ، انور علی اور جیسن ہولڈر کو سکواڈ میں جگہ دی ہے ، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں اب تک شین واٹسن ، مصباح الحق (کپتان) ، آندرے رسل ، سیموئیل بدری ، محمد عرفان اور بریڈ ہیڈن جگہ بنا چکے ہیں ۔(جاری ہے)
اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یارخان نے پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کی باقاعدہ نیلامی کا اعلان کیا اور ان کی موجودگی میں کراچی کنگز کا لوگو متعارف کروایا گیا ۔ پاکستان سپر لیگ میں دنیا کے مشہور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جس میں سب سے زیادہ انگلینڈ کے کھلاڑی شامل ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز، سری لنکا، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش اور زمبابوے سمیت کئی ممالک کے کھلاڑی بھی حصہ لیں گے .
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پریذیڈنٹ کپ 2024ء کا شیڈول جاری
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا
-
عالمی سطح پر پاکستان کی نمائند گی پرفخر ہے ،اگلا ہدف ورلڈ ٹائٹل جیتنا ہے، کراٹے فائٹرشازیب رند
-
ٹیم مینجمنٹ رضوان کا بیٹنگ آرڈر بدلنے کی خواہاں، کپتان اور رضوان مخالف : ذرائع
-
پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ (کل) سے راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں شروع ہو گا
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
سارو گنگولی نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان کیلئے اوپننگ کی حمایت کردی
-
کیا حارث رؤف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کھیلیں گے؟
-
انگلش میدان پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کے خواہشمند
-
جاوید آفریدی نے بابراعظم سے کیا وعدہ پورا کردیا
-
شاہین آفریدی نے رضوان کو ٹی ٹونٹی کرکٹ کا بریڈ مین قرار دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.