لاہور : بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری کی مقامی اخبارات میں تصاویر، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 دسمبر 2015 14:08

لاہور : بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری کی مقامی اخبارات میں تصاویر، سوشل ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 دسمبر 2015ء ) : بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے حال ہی میں پاکستانی ٹیلی کام کمپنی موبی لنک کے ایک اشتہار میں کام کیا ، اشتہار سے لی گئی نرگس فخری کی ایک تصویر کو گذشتہ روز ملک کے تقریباً تمام بڑے اخبارات میں شائع کیا گیا ۔ نرگس فخری کی اخبارات میں شائع کی گئی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کو بحث کے لئے ایک نیا موضوع مل گیا ہے ۔

مقامی اخبارا ت میں نرگس فخری کی شائع کی گئی تصویر پر جہاں پیمرا کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہیں موبی لنک کمپنی بھی اعتراضات اور تنقید کی زد میں ہے۔ دوسری جانب بزنس اور مارکیٹنگ کی دنیا میں نرگس فخری کی موبی لنک کے اشتہار کے لیے اخبارات میں شائع کی گئی اس تصویر کو سراہتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ موبی لنک کمپنی کی جانب سے یہ اشتہار اب تک کا سب سے اچھا اشتہار تھا۔

(جاری ہے)

اشتہارات میں شائع کی گئی تصویر میں نرگس فخری نے موبی لنک کا جیز ایکس فون پکڑا ہوا ہے۔ اخبار کے پہلے ہی صفحے پر ایسے اشتہار کے شائع ہونے ہر قارئین اور دیگر عوام کی جانب سے اعتراض بھی اُٹھایا گیا ہے۔ اس اشتہار کو پاکستان کے صحافیوں کی جانب سے بھی قابل مذمت اور شرمناک قرار دیا گیا ہے جبکہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر گذشتہ روز نرگس فخری اور پیمرا کا ٹرینڈ سب سے اُوپر رہا ۔متعدد افراد نے پیمرا سے اس اشتہار پر نوٹس لینے اور کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :