پاکستان سپر لیگ : ممالک کے 310 کھلاڑیوں کو پانچ مختلف کٹیگریز میں رکھا گیا ہے،چیئرمین شہریار خان نے پی ایس ایل کراچی کی ٹیم کا لوگو لانچ کیا

پیر 21 دسمبر 2015 14:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21دسمبر۔2015ء)پاکستان سپر لیگ میں کونسا کھلاڑی کس ٹیم کی طرف سے کھیلے گا اس کا فیصلہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوا۔ 15 ممالک کے 310 کھلاڑیوں کو پانچ مختلف کٹیگریز میں رکھا گیا ہے، یعنی پلاٹینم ، ڈائمنڈ گولڈ سلور اور ایمرجنگ کیٹگری۔ڈائمنڈ کے لیے ایک لاکھ چالیس ہزار امریکی ڈالرز ، ڈائمنڈ 70 ہزار امریکی ڈالرز ، گولڈ 50ہزار امریکی ڈالرز سلور 25 ہزار امریکی ڈالرز جبکہ ایمرجنگ کے لیئے 10 ہزار امریکی ڈالرز مختص کیئے گئے ہیں۔

شاہد آفریدی ،شعیب ملک ، کیون پیٹرسن کرس گیل ، اور شین واٹس کو پہلے ہی پی ایس ایل کا برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا جا چکا ہے۔چیئرمین شہریار خان نے پی ایس ایل کراچی کی ٹیم کا لوگو لانچ کیا۔شہریا رخان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سے پاکستان کا اچھا امیچ ابھرے گا۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل سے پاکستان کرکٹ کے ہر شعبے کو فائدہ ہوگا،پی ایس ایل سے ہمیں مالی فائدہ بھی حاصل ہوگا۔

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ آج کا دن پاکستان کرکٹ کے لیے بہت اہم ہے،جیسے جیسے کھلاڑی منتخب ہوتے جائیں گے ،ٹیم بنتی جائے گی۔ہمارے لیے پی ایس ایل کی یہ تقریب بہت فخر کی بات ہے،ہم پی ایس ایل پاکستان لے کر ضرور آئینگے۔
رمیز راجا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سے پاکستان کو بہترین ٹیلنٹ ملے گا۔ وسیم اکرم کا کہنا ہے پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کیلیے بہت بڑا اعزاز ہے۔