بھارتی ریاست بہار میں شراب خانوں کو ملک شاپس میں تبدیل کرنے کا منصوبہ

پیر 21 دسمبر 2015 14:27

بھارتی ریاست بہار میں شراب خانوں کو ملک شاپس میں تبدیل کرنے کا منصوبہ

پٹنہ ۔ 21دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21دسمبر۔2015ء) بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ریاست میں شراب کی فروخت کی پابندی کے بعد شراب فروخت کرنیوالی دکانوں کو دودھ فروخت کرنے کی تجویز دیدی ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ریاست میں شراب کی فروخت پر آئندہ سال اپریل میں شروع ہونے والی پابندی سے 6 ہزار دکانیں بند ، ان دکانوں پر کام کرنے والے ہزاروں افراد بے روز گار ہونے کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت کی آمدنی میں 30 سے35 ارب روپے کمی کا اندیشہ ہے ۔

اس صورتحال میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے شراب فروخت کرنے والی دکانوں کے مالکان کو تجویز دی ہے کہ وہ شراب کی بجائے بہار سٹیٹ کواپریٹو ملک پروڈیوسرز فیڈریشن نامی کمپنی کا دودھ فروخت کریں اس طرح نہ صرف ان کا کاوربار چلتا رہے گا بلکہ ہزاروں ملازمین بھی بے روز گار ہونے سے بچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس سلسلہ میں دکانداروں سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

متعلقہ عنوان :