معطل شدہ فیفا صدر سیپ بلیٹر ، سربراہ یوئیفا میشل پلاٹینی پر 8 سال کی پابندی عائد

پیر 21 دسمبر 2015 14:40

معطل شدہ فیفا صدر سیپ بلیٹر ، سربراہ یوئیفا میشل پلاٹینی پر 8 سال کی ..

لندن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار21دسمبر- 2015ء) ضابطہ اخلاق سے متعلق تحقیقات کے بعد فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے معطل شدہ صدر سیپ بلیٹر اور یوئیفا کے سربراہ میشل پلاٹینی پر آٹھ سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب یہ دونوں اشخاص فٹ بال سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے اور پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہے ۔

(جاری ہے)

79 سالہ سیپ بلیٹر پر حالیہ پابندی لگنے کے بعد فٹ بال کی عالمی تنظمیم میں ان کا طویل دور ختم ہوگیا ہے ۔ وہ 1998ء سے فیفا کے صدر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے تاہم وہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ فروری میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے ۔ دوسری جانب 60 سالہ پلاٹینی کے بارے میں امکان تھا کہ وہ بلیٹر کی جگہ لیں گے۔ انھوں نے تین بار یورپین فٹ بالر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کیا تھا اور وہ فرانسیسی ٹیم کے کپتان کے فرائض انجام دینے کے ساتھ ساتھ 2007ء میں یوئیفا کا چارج سنبھالا تھا ۔