نجی زندگی میں بے حد قدامت پسند واقع ہو ئی ہوں ،دپیکا پڈوکون

پیر 21 دسمبر 2015 14:59

نجی زندگی میں بے حد قدامت پسند واقع ہو ئی ہوں ،دپیکا پڈوکون

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 دسمبر۔2015ء)بالی وڈ اداکارہ دیپکا پڈکون کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نجی زندگی میں بے حد قدامت پسند واقع ہو ئی ہیں۔اداکارہ نیذریعے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ انھوں نے فنی سفر کے دوران کئی قسم کے کردار ادا کیے ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”باجی راؤمستانی“ میں بھی ایک اہم کردار اداکیا ہے تاہم اس باوجود وہ جدت کو پسند نہیں کرتیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہر عورت کے اندر ایک مستانی ہوتی ہے جوہر اچھے برے وقت میں اپنے شریک سفر کے ساتھ کھڑے رہنے کی ہمت رکھتی ہے۔