فلم ”باجی راؤ مستانی“ میں کاشی بائی کے کردار نے دل توڑ دیا،دپیکا پڈوکون

پیر 21 دسمبر 2015 15:03

فلم ”باجی راؤ مستانی“ میں کاشی بائی کے کردار نے دل توڑ دیا،دپیکا پڈوکون

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہاہے کہ فلم ”باجی راوٴ مستانی“ میں کاشی بائی کا کردار آئندہ کبھی نہیں ادا کروں گی کیوں کہ وہ حقیقی زندگی میں قدامت پسند ہیں جب کہ یہ کردار ان کے مزاج کے خلاف ہے۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے دپیکا پڈوکون نے کہا کہ فلم “باجی راوٴ مستانی” میں کاشی بائی کے کردار نے ان کا دل توڑ دیا ہے کیوں کہ وہ حقیقی زندگی میں قدامت پسند ہیں اس لئے وہ اس طرح کا کردار ادا کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھیں لیکن فلم کی ضرورت کا خیال رکھتے ہوئے یہ کردار ادا کیا تاہم آئندہ اب اس قسم کا کوئی کردار ادا نہیں کریں گی۔

دپیکا نے اعتراف کیا کہ فلم میں مستانی کا کردار ان کے نظریات کے خلاف تھا لیکن اس کے باوجود اسے بھرپورانداز سے ادا کیا اورکسی بھی لمحے یہ احساس ہونے نہیں دیا کہ وہ اس کردارکے حق میں نہیں لیکن کاشی بائی ایک حقیقی کردارہے جسے فلم میں اسی طرح پیش کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ اکیسویں صدی ہے اگر کسی خاتون کا شوہر اسے دھوکا دے رہا ہو تو خاتون کو بھی چاہیئے کہ اسے چھوڑ دے اور اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے 18 دسمبر کو ریلیز ہونے والی اپنی فلم “باجی راوٴ مستانی” میں باجی راوٴ کی دوسری بیوی کا کردارادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :