فرقہ وارانہ اور مذہبی دہشت گردی کا اسلام کی پْر امن تعلیمات سے کچھ لینا دینا نہیں ‘مفتی منیب الرحمن

پیر 21 دسمبر 2015 15:15

فرقہ وارانہ اور مذہبی دہشت گردی کا اسلام کی پْر امن تعلیمات سے کچھ لینا ..

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 دسمبر۔2015ء)رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہاہے کہ فرقہ وارانہ اور مذہبی دہشت گردی کا اسلام کی پْر امن تعلیمات سے کچھ لینا دینا نہیں اور عسکریت پسندی میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ مدرسے دہشت گردی کا گڑھ نہیں ہیں اور مدارس کے خلاف پروپیگنڈا ختم کیا جانا چاہیے مفتی منیب الرحمٰن نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام مدارس کو بدنام کرنا مناسب نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریاست کو مدارس کی تربیت اور اصلاحات کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگاانہوں نے مسلمانوں پر تمام اقسام کی مذہبی دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے پر بھی زور دیا-