کراچی : عدالت نےڈاکٹر عاصم حسین سے متعلق تفتیشی افسر کی رپورٹ مسترد کر تے ہوئے ڈاکٹر عاصم کوحراست میں‌لینے کا حکم دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 دسمبر 2015 16:25

کراچی :  عدالت نےڈاکٹر عاصم حسین  سے متعلق تفتیشی افسر کی رپورٹ مسترد ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 دسمبر 2015ء) : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین سے متعلق تفتشی افسر کی رپورٹ مسترد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین سے متعلق تفتیشی افسر ڈی ایس پی الطاف حسین کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے پولیس کو انہیں حراست میں لینے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ڈاکٹر عاصم کو آئندہ کل عدالت میں پیش کر کے مقدمے کی کارروائی کا آغاز کیا جائے ۔

البتہ ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف دہشت گردی کی دفعات برقرار ہیں۔ واضح رہے کہ عدالت میں آج ڈاکٹر عاصم حسین کے تفتیشی افسر نے رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف کوئی گواہ یا ثبوت نہیں ملے لہٰذا ان کی بریت کا حکم دیا جائے ۔ تاہم انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج نعمت اللہ پھلپوٹو نے تفتیشی افسر کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کو پولیس حراست میں دیا ۔

(جاری ہے)

عدالت نے حکم دیا کہ عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کا کیس ٹرائل کورٹ نمبر دو میں منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین کو آئندہ کل انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر دو میں پیش کیا جائے ۔ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد نیب کے افسران ڈاکٹر عاصم حسین کو بکتر بند گاڑی میں لے گئے ۔ اس موقع پر عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین عدالت کا فیصلہ سن کر ایک دم پریشان ہو گئے اور تھکے تھکے اور بوجھل قدموں سے عدالت سے باہر آ کر بکتر بند گاڑی میں سوار ہو گئے ، اس سے قبل عدالت میں پیشی کے لیے آتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین خاصے پر جوش اور ہشاش بشاش دکھائی دے رہے تھے لیکن عدالت کا فیصلہ سنتے ہی ان کے چہرے سمیت چال سے بھی پریشانی کے تاثرات نمایاں ہوتے رہے۔

متعلقہ عنوان :