نادرانے سادہ کاغذپرفیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کااجراء شروع کردیا

پیر 21 دسمبر 2015 16:37

نادرانے سادہ کاغذپرفیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کااجراء شروع کردیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 دسمبر۔2015ء)نادرا نے سادہ کاغذ پر فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا اجراء شروع کردیا ہے۔نادراکے ترجمان کے مطابق تمام وزارتوں ، سرکاری محکموں اور اداروں سمیت پاکستان میں موجود سفارتخانوں کو بھی آگاہ کیاگیا ہے کہ سادہ کاغذ پر جاری فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کو مستند سرکاری دستاویز سمجھا جائے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ دس نومبر دوہزار پندرہ سے پہلے جاری کردہ فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بھی قابل قبول ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ ا ور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے اجراء کیلئے درخواستوں کی تصدیق نادرا کی ویب سائٹ سے کی جاسکتی ہے جس کا پتہ ہے۔