رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کیس کے نئے پراسیکیوٹر کی تعیناتی چیلنج کردی

پیر 21 دسمبر 2015 16:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 دسمبر۔2015ء) رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کیس کے نئے پراسیکیوٹر کی تعیناتی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی گئی ہے۔حکومت سندھ نے گزشتہ روز پراسیکوٹر مشتاق جہانگیری کو ہٹا کرنثاردرانی کوسرکاری وکیل تعینات کیا تھا۔ درخواست کی سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :