خیرپورترقیاتی کاموں کی آڑ میں من پسند ٹھیکیداروں کا کروڑوں روپے نوازنے کا انکشاف

پیر 21 دسمبر 2015 16:40

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 دسمبر۔2015ء) خیرپورترقیاتی کاموں کی آڑ میں من پسند ٹھیکیداروں کا کروڑوں روپے نوازنے کا انکشاف نیب کا خوف اسٹیمنٹ کی رقم مکمل کرنے کیلئے مختلف محلوں کی سڑکیں ہیوی مشینری سے کارپیٹ ہونے لگیں موسم سرما میں روڈ کی تعمیر سے روڈ اُکھڑنے لگا موسم سرما میں روڈ کی تعمیرکرکے پی ڈبلیو ڈی رول کی خلاف ورزی کی گئی پیپلزپارٹی کے ایم این اے کے بھائی کو نوازنے کیلئے آدھا کلومیٹر سے بھی کم روڈ کو دو کروڑ روپے کا ٹھیکہ دیا گیا شہری کی روڈ کی تعمیر میں ناقص مٹیریل کے استعمال پر نیب کو درخواست دی جس پر مختلف محلوں کی سڑکوں کو کارپیٹ کیا گیا ذرائع کا دعویٰ تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹو انجینئرمشینری مینٹی ننس ڈویثرن (حیدرآباد)ڈگری ایٹ کوٹڈیجی کی جانب سے پرانی نیشنل ہائی وے اسٹاف کواٹر سے الفلاح بینک تک ڈبل روڈ جو ایک کلومیٹر بھی نہیں بنتا دو کروڑ روپے مالیت کا ٹھیکہ جون15 20 میں دیا گیا جس کی ناقص تعمیر ات کی شکایت ایک فوادحسین نامی شہری نیب سکھر کو دی جس پر محکمہ کی جانب سے مذکورہ روڈ کے ساتھ ساتھ محلوں کی سڑکیں ہیوی مشینری سے کارپیٹ کرادیں اس سلسلے میں زرائع نے بتایا کہ خیرپور میں ترقیاتی کاموں میں بااثر سیاسی ٹھیکیداروں کو نوازنے کیلئے ایک کلومیٹر سے بھی چھوٹی روڈ کا 2 کروڑ روپے کا ٹھیکہ پیپلزپارٹی ایم این اے مہرین بھٹو کے بھائی کاشف بھٹو کو دیا گیانیب کی جانب سے انکوائری کے ڈر سے اسٹیمنٹ میں ٹھیکہ کی رقم مکمل کرنے کیلئے مختلف محلوں کی سٹرکوں کو بھی کارپیٹ کیا گیا ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ڈبلیو ڈی رول میں موسم سرما میں روڈ کی تعمیر کو سختی سے منا کیا گیا ہے مگر اس کے باوجودروڈ تعمیر کیا گیا جس کے باعث روڈ اُکھرنا شروع ہو گیا ہے ناقص روڈ کی تعمیر پر شہری فواد حسین نے نیب سکھر کو ایک بار پھر درخواست ارصال کی ہیں جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیب کی انجینئرین ونگ سے روڈ میں ناقص میٹریل کی انکوائری کرائی جائے اور کرپشن میں ملوث ڈپٹی کمشنر خیرپور ، ایگزیکٹو انجینئرمشینری مینٹی ننس ڈویثر ن ودیگر سرکاری افسران اور سیاسی ٹھیکیداروں کو گرفتار کیا جائے۔