لودھراں: عوام تھانہ ، کچہری سے نجات چاہتے ہیں ، ملک میںڈیزل کی قیمت میں 20 روپے تک کی کمی ہونی چاہئیے، میں اقتدار میں آ کر سب سے پہلے کرپٹ افراد کو پکڑوں گا۔ بدھ کو الیکشن ہو گا اور جمعرات کو ہم جشن منائیں گے ۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا لودھراںمیں خطاب
سمیرا فقیرحسین پیر 21 دسمبر 2015 17:03
لودھراں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 دسمبر 2015ء) : پی ٹی آئی نے لودھراں این اے 154 کی انتخابی مہم کو آگے بڑھانے کے لیے جلسے کا انعقاد کیا ، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے کہا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 11 سال کی کم ترین سطح پر ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈیزل کی قیمت میں بیس روپے فی لٹر کمی ہونی چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ میں شہبازشریف کی دھاندلی کو کبھی نہیں بھولوں گا ۔
بلدیاتی انتخابات میں ہمارا مقابلہ ن لیگ سے نہیں ، پولیس اور انتظامیہ سے تھا انہوں نے کہا کہ لودھراں کے عوام باشعور ہیں، کوئی بھی حکومتی پیکج ان کی سوچ کو نہیں بدل سکتا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ میاں صاحب کی عادت ہے کہ وہ اپنی بات پر قائم نہیں رہتے ۔ لیکن اب لودھراں کی عوام تھانہ ،کچہری کی قید سے آزادی چاہتے ہیں۔(جاری ہے)
اگر جہانگیر ترین الیکشن نہ لرتے تو لودھراں کے لیے پیکج کا اعلان بھی نہ ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ میں جہانگیر ترین کو مبارکباد دیتا ہوں کیونکہ ہمیں مل کر 2016 کو تبدیلی کا سال بنانا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی عوام مظالم سے تنگ آ چکے ہیں، میٹرو بس اور اورنج ٹرین کا پیسہ عوام کی تعلیم پر خرچ ہونا چاہئیے۔ بھارت کے کسان کی حکومت مدد کرتی ہے لیکن یہاں حکومتیں اقتدار میں آکر محض پیسہ بناتی ہیں۔ حکمران جماعت دھاندلی کے بغیر الیکشن نہیں کروا سکتی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات میں بھی بائیس جماعتوں نے انتخابات کو دھاندلی زدہ کہا ۔ انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اقتدار میں ہیں اگر جہانگیر ترین کرپٹ ہیں تو آپ ان کو پکڑتے کیوں نہیں؟ عمران خان نے اعلان کیا کہ جب میں اقتدار میں آﺅں گا تو سب سے پہلے کرپٹ افراد کی پکڑ ہو گی۔ عمران خان نے کہا کہ بدھ کو لودھراں کا الیکشن ہو گا اور جمعرات کو ہم جشن منائیں گے۔انہوں نے اپنے خطاب میں مہنگائی کے خلاف پنجاب اسمبلی اور قومی اسمبلی میں مہم چلانے کا بھی اعلان کیا ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.