پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والی پانچوں ٹیموں نے اپنے کھلاڑیوں کے انتخاب کو حتمی شکل دے دی

پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والی ہر ٹیم 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جس میں چار غیر ملکی کھلاڑی شامل ہونگے

پیر 21 دسمبر 2015 17:10

پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والی پانچوں ٹیموں نے اپنے کھلاڑیوں کے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21دسمبر۔2015ء) پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والی پانچوں ٹیموں نے اپنے کھلاڑیوں کے انتخاب کو حتمی شکل دے دی ہے،آفریدی، پشاور، گیل، لاہور اور پیٹرسن ، کوئٹہ سے کھیلیں گے، اس ایونٹ کی میزبانی عرب امارات کرے گاان کھلاڑیوں کا انتخاب پیر کے روز لاہور میں منعقدہ تقریب میں عمل میں آیا۔،اس موقع پر پانچوں فرنچائز کے مالکان اور کوچز بھی موجود تھے جنھوں نے مرحلہ وار اپنی پسند کے کرکٹرز کا انتخاب کیا۔

، مصباح الحق اسلام آباد کی ٹیم کی قیادت بھی کریں گے۔پاکستان سپر لیگ کے ’آئی کون‘ کرکٹرز کے طور پر شاہد آفریدی کو پشاور نے حاصل کیا ہے۔ کراچی نے شعیب ملک، لاہور نے ویسٹ انڈیز کیکرس گیل، اسلام آباد نے آسٹریلیا کے شین واٹسن اور کوئٹہ نے انگلینڈ کے کیون پیٹرسن کو ’آئی کون‘ کرکٹر منتخب کیا ہے۔

(جاری ہے)

پلاٹینم کیٹگری میں پشاور نے شاہد آفریدی کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی اور وہاب ریاض کو منتخب کیا ہے۔

کراچی نے بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور سہیل تنویر کا انتخاب کیا ہے۔ہر ٹیم 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی اور ہر ٹیم کو پلاٹینم۔ ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹگری سے تین تین اور سلور کیٹگری میں پانچ پانچ کرکٹرز شامل کرنے کی اجازت ہے جبکہ دو دو کرکٹرز ایمرجنگ کیٹگری سے لیے جاسکتے ہیں۔لاہور نے عمراکمل اور ویسٹ انڈیز کے ڈوئن براوو کی خدمات حاصل کی ہیں۔

شین واٹسن مصباح الحق اور ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل اسلام آباد کے ’پلاٹینم‘ کرکٹرز ہونگے۔کوئٹہ نے پلاٹینم کیٹگری میں کیون پیٹرسن کے علاوہ سرفراز احمد اور احمد شہزاد کو رکھا ہے۔پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والی ہر ٹیم 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی اور ہر ٹیم کو پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹگری سے تین تین اور سلور کیٹگری میں پانچ پانچ کرکٹرز شامل کرنے کی اجازت ہے جبکہ دو دو کرکٹرز ایمرجنگ کیٹگری سے لیے جاسکتے ہیں۔ہر ٹیم چار غیرملکی کرکٹرز شامل کرسکتی ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :