سہیل تنویر نے 4 سابق کپتانوں سمیت5 کھلاڑیوں کوڈائمنڈ کیٹگری میں دھکیلتے ہوئے پلاٹینم کیٹگری میں جگہ بنالی اوران کا فی کس 70،70 لاکھ روپے کا نقصان کردیا

کراچی کنگز نے یونس خان ، محمد حفیظ ، مہیلا جے وردھنے ، سنگاکارا ، باؤلر محمد عرفان کی بجائے سہیل تنویر کے سر پر ہاتھ رکھ دیا

پیر 21 دسمبر 2015 17:16

سہیل تنویر نے 4 سابق کپتانوں سمیت5 کھلاڑیوں کوڈائمنڈ کیٹگری میں دھکیلتے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21دسمبر۔2015ء) نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں آج پی ایس کے کھلاڑیوں کی نیلامی ہوئی جس میں سہیل تنویر نے 4 سابق کپتانوں سمیت پانچ کھلاڑیوں کوڈائمنڈ کیٹگری میں دھکیلتے ہوئے پلاٹینم کیٹگری میں جگہ بنالی اوران کا فی کس 70،70 لاکھ روپے کا نقصان کردیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہونے والی پی ایس ایل کیلئے پلیئرز کی ڈرافٹنگ کی تقریب میں سب سے پہلے پانچوں ٹیموں نے پلاٹینم کیٹگری سے ایک ، ایک آئیکون کھلاڑی کو منتخب کیا جنہیں 2 کروڑ روپے فی کس کے حساب سے دیے جائیں گے۔

اس کے بعد پلاٹینم کیٹگری کے دیگر تین ،تین کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا جنہیں فی کس 1 کروڑ 40 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔تمام ٹیموں نے پلاٹینم کیٹگری کے اپنی مرضی کے کھلاڑی منتخب کرلیے جس کے بعد آخری بولی کراچی کنگز کے پاس بچی تھی اور ٹیم کے پاس 6 کھلاڑیوں کے نام موجود تھے۔

(جاری ہے)

6 کھلاڑیوں میں پاکستان کے 2 سابق کپتان یونس خان، محمد حفیظ ، سری لنکا کے 2 سابق کپتان مہیلا جے وردھنے ، کمارسنگاکارا، پاکستان کے ون ڈے ٹیم کے اٹیکنگ باؤلر محمد عرفان اور ٹی 20 ٹیم کے اٹیکنگ باوٴلر سہیل تنویر آمنے سامنے تھے۔

کراچی کنگز کی ٹیم نے طویل مشاورت کے بعد بالآخر سہیل تنویر کے حق میں فیصلہ دیدیا جس کے باعث پلاٹینم کیٹگری سے کھلاڑیوں کے انتخاب کی گنجائش ختم ہوگئی اورباقی کے پانچوں کھلاڑی خود بخود پلاٹینم کیٹگری سے ڈائمنڈ کیٹگری میں چلے گئے۔ ڈائمنڈ کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو 70 لاکھ روپے فی کس ادا کیے جائیں گے۔ دیکھاجائے تو سہیل تنویر نے مجموعی طورپر کھلاڑیوں کا ساڑھے 3 کروڑ روپے کا نقصان کردیا۔ ۔

متعلقہ عنوان :