چشتیاں: رواں سال کی سب سے مہنگی شادی ، دبئی سے آئے بزنس مین نے بھائیوں کی شادی پر خزانوں کے منہ کھول دئے

شادی پر کم از کم ایک ارب روپے خرچ کیے گئے ، مقامی افراد کا دعوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 دسمبر 2015 17:25

چشتیاں: رواں سال کی سب سے مہنگی شادی ، دبئی سے آئے بزنس مین نے بھائیوں ..

چشتیاں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 دسمبر 2015ء): چشتیاں میں مبینہ طور پر سال کی سب سے مہنگی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دبئی سے آئے دلہوں کے بھائی نے اپنے بھائیوں کی شادی پر خزانے کے منہ کھول دئے ۔مقامی افراد نے دعویٰ کیا کہ اس شادی پر کم از کم ایک ارب روپے کا خرچہ کیا گیا۔جبکہ تقریب میں آئے مہمانوں کی تعداد بھی 50 ہزار سے زائد ہے جن میں راحت فتح علی خان اور عطا اللہ سمیت دیگر فنکار بھی شریک ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے ذرائع نے بتایا کہ اس شادی میں کروڑوں روپے نمودو نمائش اور کیٹرنگ پر خرچ کیے گئے جبکہ 14 دسمبر سے جاری اس تقریب میں روپے کی بجائے ڈالر لُٹائے گئے۔تقریب میں آئے بھکاری اور ٹھیلے والے بھی راتوں رات ہی لکھ پتی بن گئے۔علاوہ ازیں مہمانوں کے لیے گاڑیاں بھی دبئی سے امپورٹ کی گئی ہیں۔ شادی کے 6 دنوں میں 50 ہزار سے زائد افراد کی وی وی آئی پی خاطر تواضع کی گئی جبکہ مہمانوں کی سکیورٹی کے لیے 150 سے زائد سکیورٹی گارڈز تعینات کیے گئے ۔رواں سال کی ممکنہ طور پر سب سے مہنگی شادی کی تقریب کی کچھ جھلکیاں آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: