روسی ایس یو 24 طیارے کو جان بوجھ کے مار گرایا گیا، سی آئی اے کے سابق اہلکار کا دعویٰ

سابق سی آئی اے اہلکار انسداد دہشتگردی کے ماہر فلپ جرالڈی کا ٹی وی چینل رشیا ٹوڈے کو انٹرویو

پیر 21 دسمبر 2015 17:40

روسی ایس یو 24 طیارے کو جان بوجھ کے مار گرایا گیا، سی آئی اے کے سابق اہلکار ..

ماسکو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔21 دسمبر۔2015ء )سی آئی اے کے سابق اہلکار انسداد دہشتگردی کے ماہر فلپ جرالڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی ایس یو 24 طیارے کو جان بوجھ کے مار گرایا گیا تھا۔ فلپ جرالڈی نے ٹی وی چینل رشیا ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاظاہر ہے کہ کوئی مقامی کمانڈر روسی بمبار طیارے کو مار گرانے کا حکم نہیں دے سکتا تھا۔

(جاری ہے)

یہ حکم اعلی حکام یعنی خود ترک صدر اردوگان نے دیا تھا اور یہ اقدام سوج سمجھ کے کیا گیا تھا۔

اردوگان نیٹو کو یقین دلانا چاہتے تھے کہ روسی طیارے نے ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی تاکہ نیٹو شام کے صدر بشار الاسد کے خلاف ان کی پالیسی کی حمایت کرے۔ تاہم ظاہر ہے نیٹو نے ایسا نہیں کیا۔ ممکن ہے کہ اردوگان کو اپنے اس اقدام پر افسوس ہو رہا ہو۔ فلپ جرالڈی نے خیال ظاہر کیا کہ ترکی داعش کو شکست نہیں دینا چاہتا بلکہ اس کا اصل مقصد کرد ریاست کے قیام کو روکنا ہے۔