پی ایس ایل پلئیرز ڈرافٹنگ کا عملمکمل، پشاورزلمے نے شاہد آفریدی کا انتخاب کرلیا
پشاورزلمے نے وہاب ریاض، ڈیرن سیمی، کامران اکمل، محمد حفیظ،کرس جورڈن ، تمیم اقبال اور جنید خان کو خرید لیا
پیر 21 دسمبر 2015 17:43
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔21 دسمبر۔2015ء) پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل )کیلئے کھلاڑیوں کے انتخاب کر لیا گیا، قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی پشاور زلمے کی نمائندگی کریں گے۔پی ایس ایل کی 5 ٹیموں کیلئے کھلاڑیوں کی بولی کے لئے لاہور میں تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان، قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، جاوید میانداد، معین خان، سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز اور دیگرشریک تھے ۔
آئیکون کیٹیگری کی بولی میں پشاورزلمے کی جانب سے سب سے پہلے شاہد آفریدی کی بولی لگائی گئی جس کے بعد کراچی کنگز نے شعیب ملک، اسلام آباد یونائیٹیڈ نے شین واٹسن، کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے کیون پیٹریسن اور لاہورقلندرنے کرس گیل کا انتخاب کیا۔(جاری ہے)
پی ایس ایل کیلئے آئیکون کھلاڑیوں کو فی کس 2،2 لاکھ ڈالردیئے جائیں گے۔ پلاٹینئم کیٹیگری کے لئے کوئٹہ گلیڈیئٹرکی جانب سے احمد شہزاد اورسرفرازاحمد کا انتخاب کیا گیا جب کہ لاہورقلندرنے عمراکمل اورڈواؤن براوو، اسلام آباد یونائیٹیڈ نے مصباح الحق اور آندرے رسلز، پشاورزلمے نے وہاب ریاض، ڈیرن سیمی اورکراچی کنگزنے شکیب الحسن اورسہیل تنویرکا انتخاب کیا۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو اگرچہ پلائٹینئم کیٹیگری میں رکھا گیا لیکن ان کی جانب سے شکوے شکایات سامنے آنے کے بعد انہیں اسلام آباد یونائٹیڈ کا کپتان بھی مقررکردیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں چناؤ کے دوران یونس خان اور محمد حفیظ کی کسی نے بولی نہ لگائی جب کہ سری لنکا کے کسی بھی کھلاڑی کی پہلے مرحلے میں بولی نہیں لگائی گئی۔ پشاور زلمے کی جانب سے ڈائمنڈ کیٹیگری کے لئے کامران اکمل، محمد حفیظ اور کرس جورڈن کا انتخاب کیا گیا ہے، لاہور قلندر نے محمد رضوان اور یاسر شاہ کا چناؤ کیا، کوئٹہ گلیڈیئٹر نے جیسن ہولڈر، انور علی اور لیوک رائٹ کو منتخب کیا، اسلام آباد یونائٹیڈ نے محمد عرفان، بریڈ ہیڈن اور سیموئل بدری پر بھروسہ کیا ہے جب کہ کراچی کنگز نے محمد عامر، روی بوپارا، عماد وسیم اور لینڈل سیمنزکا انتخاب کیا۔گولڈ کیٹیگری میں کراچی کنگز نے محمد عامر، بلاول بھٹی اور جیمزونزکا انتخاب کیا، لاہورقلندرنے صہیب مقصود، مستفیض الرحمان، کیون کوپر،کیمرون ڈیلپورٹ، کوئٹہ گلیڈئیٹر کی جانب سے ذوالفقاربابر،عمرگل،ایلٹن چکمبورا، اسلام آباد یونائٹیڈ نے شرجیل خان، محمد سمیع اور پشاورزلمے نے تمیم اقبال، جنید خان اور جیمس الینبائے کو منتخب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.