کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے مرحلے کے بعد پی ایس ایل بارے شکوک و شبہات دم توڑ گئے ‘ رمیض راجہ

امن و امان کے تاثر کی وجہ سے پہلا مرحلہ یو اے ای میں ہو رہا ہے ،وہ وقت بھی آئیگا جب پاکستان میں بھی مقابلے ہونگے

پیر 21 دسمبر 2015 19:08

کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے مرحلے کے بعد پی ایس ایل بارے شکوک و شبہات دم ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 دسمبر۔2015ء ) پاکستان سپر لیگکے برانڈ ایمیبیسڈر رمیض راجہ نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے مرحلے کے بعد اس ایونٹ کے بارے میں شکوک و شبہات دم توڑ گئے ہیں،امن و امان کے تاثر کی وجہ سے پی ایس ایل کا پہلا مرحلہ متحدہ عرب امارات میں ہو رہا ہے لیکن وہ وقت آبھی آئے گا جب اس ایونٹ کے مقابلے پاکستان میں بھی منعقد ہوں گے ۔

تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رمیض راجہ نے کہا کہ پی ایس ایل نہ صرف پاکستان کی کرکٹ کی ترقی میں معاون ثابت ہو گی بلکہ اس سے نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی خوش آئند ہے کہ فرنچائزرز نے آنے والے کل کو دیکھتے ہوئے زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کرکٹ کھیلنے والے ممالک کے درمیان شیڈولڈسیریز کیوجہ سے کئی غیر ملکی ٹیموں کے کھلاڑی پی ایس ایل کا حصہ نہ بن سکے لیکن یہ ایونٹ پاکستانی کھلاڑیوں کی وجہ سے کامیاب ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے جہاں نوجوان کھلاڑیوں کو مالی فوائد حاصل ہوں گے وہیں ان کے نہ صرف غیر ملکی بلکہ قومی کھلاڑیوں سے روابط بڑھیں گے جس سے ان کے باڈی لینگوئج اور کھیل میں مہارت حاصل کرنے میں مدد ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :