آصف علی زرداری نے وطن واپسی کا فیصلہ موخر کر دیا

پیر 21 دسمبر 2015 19:30

آصف علی زرداری نے وطن واپسی کا فیصلہ موخر کر دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے وطن واپسی کا فیصلہ مقتدر حلقوں سے معاملات طے نہ ہونے کی وجہ سے موخر کر دیا۔ پیر کونجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق صدر آصف علی زر داری نے وطن واپسی کا فیصلہ موخر کر دیا ہے، اس بات کی تصدیق آصف زرداری کے قریبی ذرائع کی جانب سے کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان میں بے نظیر بھٹوکی برسی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب بھی کرنا تھا تاہم بعض معتبر حلقوں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ مقتدرحلقوں سے معاملات طے نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے پاکستان واپسی کا فیصلہ موخر کیا جبکہ آصف علی زرداری کے قریبی ذرائع نے اس بات کی بھی تردید کی کہ سابق صدر کی واپسی کا فیصلہ معاملات طے نہ ہونے کی وجہ سے موخر کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری شوگر، دل اور کمر کے امراض میں مبتلا ہیں اور وہ چل پھر بھی نہیں سکتے، نہ وہ بیٹھ سکتے ہیں اور نہ ہی کھڑے ہو سکتے جبکہ سابق صدر نے عمرہ بھی وہیل چیئر پر ادا کیا تھا

متعلقہ عنوان :