فیفا کرپشن سکینڈل کیس ،سیپ بلاٹر اورپلاٹینی8 سال کیلئے معطل

پیر 21 دسمبر 2015 19:40

فیفا کرپشن سکینڈل کیس ،سیپ بلاٹر اورپلاٹینی8 سال کیلئے معطل

زیورخ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 دسمبر۔2015ء) فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) میں کرپشن اسکینڈل ثابت ہونے پر فیفا کے صدر سیپ بلاٹراور نائب صدرمائیکل پلاٹینی کو آٹھ سال کے لئے معطل کرکے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی فٹ بال تنظیم فیفا کی ایتھکس کورٹ نے فیفا کینائب صدر اور یوئیفاگورننگ باڈی کے صدر مائیکل پلاٹینی کیخلاف کرپشن الزامات ثابت ہونے پر8 سال کیلئے معطل کرکے 50 ہزار ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔اس سے پہلے فیفا ایتھکس کمیٹی نے اکتوبر میں کرپشن الزامات کے باعث سیپ بلاٹر اور پلاٹینی کو 90روز کیلئے معطل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :