بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین نے تیسری شادی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی

پیر 21 دسمبر 2015 19:40

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین نے تیسری شادی سے متعلق خبروں ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 دسمبر۔2015ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے تیسری شادی سے متعلق خبروں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے مقامی میڈیا کو ایسی خبریں پھیلانے پر خوب لتاڑا ہے۔محمد اظہر الدین خاصے عرصے سے امریکی خاتون دوست شینن میری کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ بھارت کے علاوہ کبھی امریکا تو کبھی پیرس میں۔دونوں کی ایک دوسرے کے ساتھ خوب اچھی گزررہی ہے۔

بھارتی میڈیا نے ان ملاقاتوں کا یہ نتیجہ اخز کیا کہ شاید اظہر الدین مس شینن سے تیسری شادی رچا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک مقامی اخبار نے چند روز پہلے خبر لگائی کہ اظہر الدین ہفتہ کو اپنے ڈرائیور جان محمد کے انتقال پرتعزیت کرنے ممبئی میں واقع اس کے گھر گئے تو انہوں نے شینن کو اپنی بیوی بتا کر تعارف کروایا۔لیکن سابق کپتان نے اپنی ایک غصیلی ٹوئٹ میں اس خبر کی تردید کر دی۔ بولے میری تیسری شادی کرنے کی خبریں غلط اور جھوٹی ہیں۔ برائے مہربانی خبر شائع یا نشر کرنے سے پہلے اس کی جانچ کر لیں۔اپنی پہلی بیوی نور ن کو جن سے انکے دو بیٹے ہیں۔ 1996 طلاق دے کر اداکارہ سنگیتا بجلانی سے شادی کر لی تھی لیکن 2010 میں انھوں نے سنگیتا سے بھی اپنے راستے جد ا کر لئے تھے۔

متعلقہ عنوان :