کافی کھلاڑیوں میں قوت مدافعت بڑھانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے،ماہرین

پیر 21 دسمبر 2015 19:48

کافی کھلاڑیوں میں قوت مدافعت بڑھانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے،ماہرین

لاس اینجلس ۔ 21 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 دسمبر۔2015ء) ماہرین نے کافی کو کھلاڑیوں کی قوت مدافعت بڑھانے میں معاون قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ماہرین کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق کافی کھلاڑیوں میں قوت مدافعت بڑھانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے،کافی کیفین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے جو کہ نا صرف تھکاوٹ کو دور کرتی ہے بلکہ کھلاڑیوں کی قوت مدافعت بڑھا کر ان کی کارکردگی کو بہتر بنا سکتی ہے۔ماہرین کے مطابق کھلاڑیوں کے لئے کافی پینا کیفین کی گولیاں کھانے سے بہتر ہے۔