حضور اکرمؐ کی تشریف آوری پوری کائنات پر اﷲ تعالی کا احسان عظیم ہے ،ایڈمنسٹریٹربلدیہ جنوبی

پیر 21 دسمبر 2015 21:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 دسمبر۔2015ء) ایڈمنسٹریٹربلدیہ جنوبی عبدالراشد خان نے کہاہے کہ حضور اکرم کی تشریف آوری پوری کائنات پر اﷲ تعالی کا احسان عظیم ہے عاشقان رسول کو ربیع الاوّل کے بابرکت مہینے میں تمام تر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی بھی عبادت کا درجہ رکھتی ہے، ڈی ایم سی ساؤتھ انتظامیہ کی جانب سے 12 ربیع الاول کے سلسلے میں نکلنے والے جلوسوں کی گذرگاہوں ،مساجداورمقامات محافل کے اطراف صحت وصفائی، روشنی، نکاسی آب اور سڑکوں کی استرکاری وغیرہ کے تمام انتظامات دستیاب وسائل کو برؤئے کار لاتے ہوئے بہترین کئے جائیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے بلدیہ جنوبی کے مرکزی دفترمیں 12ربیع الاوّل کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈائریکٹر سینیٹیشن محمد ناصر،اکاؤنٹس آفیسر نعیم یوسفی،ڈائریکٹر انفورسمنٹ عدنان رضی،ایکسین ایم اینڈ ای شکیل مغل،ایکسین بی اینڈ آر سلیم عارف سمیت دیگر محکمہ جاتی افسران نے شرکت کی ایڈمنسٹریٹر عبدالراشدخان نے کہاکہ ڈی ایم سی ساؤتھ انتظامیہ اپنے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے 12ربیع الاوّل کے موقع پرنکلنے والے مرکزی ودیگر جلوسوں کی گذرگاہوں،مساجدومقامات محافل کے اطراف ہر ممکن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی جاری رکھے گی اس ضمن میں تمام متعلقہ افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ مرکزی دفترمیں کنٹرول روم قائم کردیاگیاہے جہاں عملہ اور افسران24گھنٹے مختلف شفٹوں میں عوامی شکایات کے ازالے کیلئے تمام تر ضروری سامان اور مشینری کے موجودرہے گا اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر عبدالراشدخان نے کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو پابندکیا گیاکہ ہنگامی بنیادوں پراس امرکو یقینی بنایاجائے کہ جلوس کے راستوں اور مساجدکے اطراف سیوریج کے مسائل پیدانہ ہوں تاکہ جلوس کے شرکاء کو اس ضمن میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرناپڑے انہوں نے کہاکہ بلدیہ جنوبی کی انتظامیہ پورے ربیع الاول اور خاص طور پر 12 ربیع الاول کے موقع پر جلوسوں کی گزرگاہوں، مساجد،محافل کے مقامات کے اطراف صفائی ستھرائی ، روشنی کے انتظامات ، چونے کے چھڑکاؤکے انتظامات کو یقینی بنائے گی۔