پاکستان سپرلیگ میں فرنچائزڈنے کھلاڑی خریدنے کے بعد کپتانوں کا بھی اعلان کردیا

پیر 21 دسمبر 2015 22:07

پاکستان سپرلیگ میں فرنچائزڈنے کھلاڑی خریدنے کے بعد کپتانوں کا بھی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 دسمبر۔2015ء) پا کستان سپرلیگ (پی ایس ایل )میں فرنچائزڈنے کھلاڑیوں خریدنے کے بعد اپنے دستوں کے کپتانوں کا بھی اعلان کردیا ہے، آفریدی حسب توقع پشاور کے کپتان مقرر کئے گئے ہیں جبکہ سرفرازاحمدکوکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی قیادت سونپی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈکے زیرانتظام اگلے سال فروری میں یواے ای کے میدانوں پر کھیلی جانیوالی پاکستان سپرلیگ کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ اور خریدکے مرحلے کے بعد اب فرنچائزڈٹیموں نے اپنے کپتانوں کے ناموں کا بھی اعلان کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈکے زیرانتظام اگلے سال فروری میں یواے ای کے میدانوں پر کھیلی جانیوالی پاکستان سپرلیگ کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافنٹنگ اور خریدکے مرحلے کے بعد اب فرنچائزڈٹیموں نے اپنے کپتانوں کے ناموں کا بھی اعلان کردیا ہے جن میں شاہد آفریدی کو پشاورزالمی،مصباح الحق کو اسلام آباد یونائیٹڈڈ،شعیب ملک کو کراچی کنگز جبکہ سرفرازاحمدکو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ لاہور قلندرکے کپتان کا تاحال اعلان نہیں کیاگیا جو ممکنہ طورپر کرس گیل یا عمراکمل میں سے کوئی ایک ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

پیرکوکھلاڑیوں کے انتخاب کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیاہے جس میں تمام ٹیموں نے پلاٹینم،گولڈ اور ڈائمنڈکیٹیگریزمیں سے اب تک 9،9کھلاڑیوں کوخرید لیاہے۔ کراچی کنگز کی ٹیم نے آئیکون کیٹگری سے شعیب ملک پلاٹینیم کیٹیگری سے،شکیب الحسن،سہیل تنویر کو خریدا ہے جبکہ کراچی کنگز نے ڈائمنڈکیٹیگری سے روی بوپارہ،رینڈل سیمنزاور عمادوسیم کو خریدا ہے ،کراچی نے گولڈ کیٹیگری سے محمدعامر،بلاول بھٹی اور جیمز وینس کو خریدا ہے۔

اسلام آبادیو نائیٹڈ نے سے آئیکون شین واٹسن پلا ٹینیم کیٹگری سے مصباح الحق، آندرے رسل اور ڈائمنڈکیٹیگری سے بریڈہیڈن،محمدعرفان اور سیموئل بدری کو خریدا ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے گولڈ کیٹیگری سے محمد سمیع،شرجیل خان اور خالد لطیف کو خریدا ہے،کوئٹہ گلیڈی ایئٹر نے آئیکون کیٹگری سے کیون پیٹرسن پلاٹینیم کیٹیگری سے سرفرازاحمد، احمد شہزاد،ڈائمنڈکیٹیگری سے لیوک رائٹ، جیسن ہولڈر اور انورعلی گولڈ کیٹیگری - عمرگل ،ذوالفقاربابرایلٹن چیگمبرا شامل ہیں۔

لاہورقلندرز نے آئیکون کیٹگری سیکرس گیل ، پلاٹینیم کیٹیگری سے ،عمراکمل اور ڈیوائن براوو ڈائمنڈکیٹیگری سے صہیب مقصود،یاسرشاہ اورمحمد رضوان جبکہ گولڈ کیٹیگری سے کیون کوپر،کیمرون ڈیل پورک اور مستفیض الرحمن شامل ہیں۔پشاورزلمی نے آئیکون کیٹگری سے شاہد خان آفریدی ، پلاٹینیم کیٹیگری سے وہاب ریاض،ڈیرن سمی،ڈائمنڈکیٹیگری سے محمد حفیظ،کرس جورڈن اور کامران اکمل،گولڈ کیٹیگری سے جنید خان،تمیم اقبال اور جیمز ایلن کو چنا ہے۔واضح رہے کہ آئیکون پلیئرز 2لاکھ ،پلاٹینم 1لاکھ 40ہزار ، ڈائمنڈ 70، گولڈ 50، سلور 25ایمر جنگ 10ہزار ڈالر دئیے جائیں گے۔