ایس ایس بی انڈر17 بوائز کراٹے ٹیم کے لئے ٹرائلز26 جنوری کو ہوں گے

پیر 21 دسمبر 2015 22:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 دسمبر۔2015ء)پاکستان اسپورٹس بورڈ بین الصوبائی کراٹے ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے سندھ اسپورٹس بورڈ کی بوائز انڈر17 ٹیم کے اوپن ٹرائلز26جنوری کو سندھ اسپورٹس بورڈ کمپلیکس ناظم آباد میں ہونگے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر اسپورٹس کی ہدایت کے مطابق45-40-35 اور56 کلو گرام کیٹیگری کے لئے ٹرائلز میں شامل ہونے کے خواہشمند کھلاڑی2 عدد پاسپورٹ سائز فوٹو اور ب فارم کے ہمراہ11 بجے دن سلیکشن کمیٹی کو رپورٹ کریں۔

4 جنوی1999ء سے قبل پیدا ہونے والے کھلاڑی ٹرائلز میں شرکت کے اہل ہوں گے، منتخب ہونے والی ٹیم2 جنوری کو پاکستان اسپورٹس بورڈ بین الصوبائی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے کوئٹہ روانہ ہوگی۔ ٹورنامنٹ4 جنوری سے6 جنوری تک کوئٹہ اسپورٹس بورڈ کمپلیکس میں جاری رہے گا، انجم حسین‘ارشاد علی مخدوم اور سیکریٹری سندھ کراٹے ایسو سی ایشن عبدالحمید ٹرائلز کی نگرانی کریں گے۔