کراچی میں رینجرز کے اختیارات کا فیصلہ کل کر لیا جائے گا: وزیر داخلہ چوہدری نثار

muhammad ali محمد علی پیر 21 دسمبر 2015 22:23

کراچی میں رینجرز کے اختیارات کا فیصلہ کل کر لیا جائے گا: وزیر داخلہ ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.21دسمبر 2015 ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ کراچی میں رینجرز کے اختیارات کا فیصلہ کل کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز اختیارات میں توسیع کا معاملہ تنازعات کی زد ہونے کے بعد اب وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے اہم اعلان سامنے آیا ہے۔ چوہدری نثار نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں رینجرز اختیارات کے حوالے سے اب وفاقی حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا جائے گا اور یہ فیصلہ کل تک کر لیا جائے گا۔ چوہدری نثار نے وضاحت کی ہے کہ اس معاملے میں وزارت قانون سے مشاورت نہیں کی گئی ہے۔