یکم جنوری سے گیس کے نرخوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا: وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی

muhammad ali محمد علی پیر 21 دسمبر 2015 22:29

یکم جنوری سے گیس کے نرخوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا: وفاقی وزیر پیٹرولیم ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.21دسمبر 2015 ء) وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری سے گیس کے نرخوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل حکومت کی جانب سے یکم جنوری سے پنجاب اور خیبرپختونخواہ کےصارفین کیلئے گیس کے نرخوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔اس اعلان کے بعد عوام کی جانب سے شدید ردعمل دیا گیا تھا۔ اب وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری سے گیس کی نرخوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔