پی ائی اے ہیڈ آفس کی مکمل تالہ بندی۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ملک گیر دھرنا

پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے باعث بورڈ آف ڈائریکٹر کی شیڈول میٹنگ نہ ہو سکی

پیر 21 دسمبر 2015 22:42

کرا چی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 دسمبر۔2015ء) جوائنٹ ایکشن کمیٹی آف پی آئی اے ایمپلائز کی اپیل پر پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری اور صدارتی آرڈیننس کے خلاف پی آئی اے کے ملازمین کا ملک گیر احتجاج ۔ جس کی وجہ سے پی آئی اے کے روز مرہ کے دفتری اور انتظامی معاملات درہم برہم ہو گئے۔ تمام دفاتر مکمل طور پر بند رہے۔

(جاری ہے)

یہاں تک کہ بورڈ آف ڈائریکٹر کی شیڈول میٹنگ بھی نہ ہو سکی،پی آئی اے کی تاریخ میں پہلی بار ہیڈ آفس مکمل طور پر بندرہا۔ کراچی میں ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری اور صدارتی آرڈیننس کی منسوخی کے مطالبے سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے۔ بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :