دنیا کی پہلی ویب سائٹ کو 25 سال مکمل ہوگئے

پہلی ویب سائٹ یورپین آرگنائزیشن فار نیوکلیئر ریسرچ 21دسمبر1990 کو لائیو کی گئی

پیر 21 دسمبر 2015 22:48

دنیا کی پہلی ویب سائٹ کو 25 سال مکمل ہوگئے

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 دسمبر۔2015ء) دنیا کی پہلی ویب سائٹ کو 25 سال مکمل ہوگئے ۔،میڈیارپورٹس کے مطابق پہلی ویب سائٹ درحقیقت ابتداء میں عام لوگوں کے لیے نہیں تھی جب اسے یورپین آرگنائزیشن فار نیوکلیئر ریسرچ (سی ای آر این) کے لیے 21دسمبر1990 کو لائیو کیا گیا (عام لوگوں کی اس تک رسائی اگست 1991 میں ممکن ہوئی) اور اس کا مقصد بس یہ دکھانا تھا کہ پائپر ٹیکسٹ پر مبنی پراجیکٹ کیسے کام کرتا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم یہ کہنا ٹھیک ہے کہ یہ سادہ ویب پیج انٹرنیٹ پر ویب سائٹس کی بھرمار کے لیے بنیاد ثابت ہوا اور ہوسکتا ہے آپ ایسے ایک یا دو افراد کو جانتے بھی ہو جو ویب پیجز کو انٹرنیٹ سمجھتے ہو۔اب بھی برنرز ۔ لی ویب پر سرگرم ہیں اور ورلڈ وائیڈ ویب کنسورشیم کے ساتھ منسلک ہیں جو حکومتی سنسر شپ اور ٹیلی کام اداروں کی مداخلت سے اوپن ویب کو بچانے کا کام کرا ہے۔جہاں تک ویب کی بات ہے تو اب یہ دستاویزات سے بڑھ کر متعدد پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے یعنی اب یہ جیب میں موجود فون سے لے کر ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز پر موجود ہے۔اہم اب بھی اس کی بنیاد پچیس سال پہلے والی ہی ہے یعنی یہ اب بھی دنیا بھر میں اطلاعات شیئر کرنے کا اہم ترین اور ڈائنامک ذریعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :