صو با ئی وزیر صحت کا خسر ہ سے دو بچو ں کی اموا ت کا نو ٹس ،رپو ر ٹ پیش کرنے کی ہدا یت

پیر 21 دسمبر 2015 23:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 دسمبر۔2015ء) صو با ئی وزیر صحت جا م مہتا ب حسین ڈہر نے سیکریٹری صحت اور ای پی آئی پرو گرا م کے انچا ر ج کو ہدا یت کی ہے کہ وہ میر پو ر خا ص اور شہدا د کو ٹ میں خسرہ سے ہو نی وا لی دو بچو ں کی اموا ت کے سلسلے میں تفصیلی رپو ر ٹ تین دن میں پیش کر یں اور ان اقدا ما ت کی بھی نشا ندہی کریں جو اس بیما ر ی کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے اٹھا ئے گئے ہیں،پیر کو انہوں نے اپنے دفتر میں ایک اجلا س کی صدا ر ت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خسرہ کے با عث دو بچو ں کی اموا ت ایک تشویش نا ک امر ہے اور مذکو رہ علا قے میں اس بیما ر ی کو روکنے کے لئے اقدا ما ت کئے جا ئیں،انہو ں نے سیکریٹری صحت کو مزید ہدا یت کی کہ وہ سو ل ہسپتا ل دا دو میں ڈا کٹرز دیگر طبی عملے کی کمی کو پورا کریں،ان کی حا ضری کو یقینی بنا ئیں کہو نکہ انہیں یہ شکا یا ت مو صو ل ہو ئی ہیں کہ بعض ڈا کٹرز اور طبی عملہ بغیر اطلا ع کے رخصت پر ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ ای پی آئی پرو گرا م میں ویکسین کی کو ئی کمی نہیں ہے اور عدالت کے حکم پر ہیپا ٹا ئٹس کی ویکسین کی خریدا ر ی کے لئے ٹینڈرز جا ر ی کر دیئے گئے ہیں سر کا ر ی ہسپتا لو ں کی این جی اوز کے حوا لے کر نے سے متعلق وزیر صحت سندھ نے کہا کہ ان ہسپتا لو ں کی کا ر کر دگی کو بہتر بنا نے کے لئے این جی اوز کے حوالے کیا جا رہا ہے تا ہم محکمہ صحت سندھ نے ملا زمین کے مفا دا ت کو اولیت دی ہے اور کسی ملا زم کو بے روز گا ر نہیں کیا جا ئے گا،انہو ں نے کہا کہ این جی اوز کے حوالے صر ف انتظا می معا ملا ت کئے جا ئیں گیے،تا کہ مریضو ں کو سہولیات میسر ہو سکیں اور کا ر کر دگی کو بہتر بنا یا جا ئے

متعلقہ عنوان :