مصباح کو شین واٹسن کی جگہ اسلام آباد کا کپتان بنانے کیلئے وسیم اکرم ، کوچ ڈین جونز کی سفارش کا انکشاف

muhammad ali محمد علی منگل 22 دسمبر 2015 00:57

مصباح کو شین واٹسن کی جگہ اسلام آباد کا کپتان بنانے کیلئے وسیم اکرم ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.21دسمبر 2015 ء) مصباح الحق کو شین واٹسن کی جگہ اسلام آباد کی ٹیم کا کپتان بنانے کیلئے وسیم اکرم اور کوچ ڈین جونز کی سفارش کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد کی ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ اسلام آباد کے آئیکون کھلاڑی شین واٹسن کو ٹیم کا کپتان بنایا جائے گا تاہم حیران کن طور پر مصباح الحق کو ٹیم کا کپتان نامزد کر دیا گیا۔ اب اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ مصباح الحق کو ٹیم کا کپتان ٹیم کے کنسلٹنٹ وسیم اکرم اور کوچ ڈین جونز کی سفارش پر بنایا گیا ہے۔