سوات : اسپتال میں گیس سلنڈر دھماکہ ، 17 افراد زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 22 دسمبر 2015 11:07

سوات : اسپتال میں گیس سلنڈر دھماکہ ، 17 افراد زخمی

سوات (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 دسمبر 2015 ء) :سوات میں ایک اسپتال میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سوات کے سیدو شریف اسپتال میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے بچوں اور خواتین سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

دھماکے سے اسپتال کی کھڑکیوں اور دیواروں کو نقصان پہنچا ۔ سیدو شریف اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکہ چلڈرن وارڈ کے تھلیسمیا سینٹر میں گیس لیکیج کے سبب ہوا ۔ دھماکے میں 17 افراد زخمی ہوئے جن میں 5 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں ۔زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال ہی میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ تما م زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :