محمد عامر کی سلیکشن پر سلیکٹر کبیر خان نے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 22 دسمبر 2015 11:28

محمد عامر کی سلیکشن پر سلیکٹر کبیر خان نے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار22دسمبر- 2015ء) دورہ نیوزی لینڈ کے لیے سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ باولر محمد عامر کی سلیکشن معمہ بن گئی ، سلیکٹر کبیر خان نے عامر کو منتخب کرنے پر مستعفی ہونے کی دھمکی دی ہے جس کے بعد بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں 14 وکٹیں اڑانے والے محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی مشکل ہوگئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سلیکٹر کبیر خان نے چیف سلیکٹر ہارون رشید کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ اگر محمد عامر کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم میں ٹیم میں شامل کیا گیا تو وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے ۔

کبیر خان کے اس فیصلے کے بعد دیگر دو سلیکٹرز سلیم جعفر اور اظہر خان بھی عامر کی ٹیم واپسی کی حمایت کرنے یہ نہ کرنے پر گومگو کی کیفیت سے دوچار ہوگئے ہیں ۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے سابق کپتان محمد حفیظ بھی سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ بولر کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر چکے ہیں جبکہ پی سی بی چیئر مین شہریار خان اور ہیڈ کوچ وقار یونس نے محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کا عندیہ دیا تھا ۔ بائیں ہاتھ کے سوئنگ بولر پاکستان پریمئر لیگ میں کراچی کنگز کی ٹیم میں شامل ہیں ۔