ظالموں کے خلاف جہاد کے لیے طاہرالقادری اختیاری وطن کینڈا سے پاکستان پہنچ گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 22 دسمبر 2015 11:29

ظالموں کے خلاف جہاد کے لیے طاہرالقادری اختیاری وطن کینڈا سے پاکستان ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔22 دسمبر۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ مولانا طاہر القادری ترکی کے راستے اپنے اختیاری وطن کینڈا سے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ کارکنوں کی بڑی تعداد نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کرپشن کا گٹھ جوڑ سندھ میں فوج کا آپریشن ناکام بنانا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

کرپشن کے کھیل میں وفاق اور سندھ کی آپس میں ہم آہنگی ہے۔

دہشت گردی کے پیچھے کرپشن کا پیسہ استعمال ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے کی طرح مسائل کی دلدل میں پھنسا ہے۔ کرپشن ملک کی جڑوں کو کھائے جا رہی ہے۔ ملک میں مظلوم کوعدل و انصاف نہیں مل رہا۔ طاہر القادری نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاوٴن کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیر سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ ظالموں کے خلاف ان کا جہاد جاری رہے گا۔