بہادر مسلمان عیسائیوں کے لیے ڈھال بن گئے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 22 دسمبر 2015 11:46

بہادر مسلمان عیسائیوں کے لیے ڈھال بن گئے

کینیا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر2015ء)شمالی کینیاء میں انتہاء پسند گروپ کی بس پر فائرنگ سے دو افراد مارے گئے۔ یہ تعداد کہیں زیادہ ہوسکتی تھی، اگر بہادرمسلمانوں کا گروپ بہادری نہ دکھاتا۔ عینی شاہدین کے مطابق انتہاء پسند گروپ ، جسے صومالی الشباب خیال کیا جارہا ہے، نے ایک بس روکی اور لوگوں کو کہا کہ مسلمان اور عیسائی الگ الگ گروپوں میں تقسیم ہو جائیں لیکن مسلمانوں نے اُن کا مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کاؤنٹی کمشنر جولیس اوٹینو کے مطابق انتہاپسند گروپ جاننا چاہتا تھا کہ بس میں کون مسلمان ہے اور کون عیسائی۔ انہوں نے تمام غیر عیسائی افراد کو کہا تھا کہ وہ بسوں میں واپس چلے جائیں۔ مندیرا کے گورنر علی روبا نے بتایا کہ مقامی مسلمانوں نے حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ انتہاء پسند گروپ یا تو سب کو ہلاک کر دے یا پھر سب کو چھوڑ دے۔یہ دیکھ کر جنگجو مقامی دیہاتوں کے ردعمل کے خوف سے وہاں سے فرار ہوگئے۔