بھارت نے سری لنکن پلیئرز کو پاکستان سپر لیگ سے آؤٹ کرنے کے لیے نئی چال چل دی

منگل 22 دسمبر 2015 12:00

بھارت نے سری لنکن پلیئرز کو پاکستان سپر لیگ سے آؤٹ کرنے کے لیے نئی چال ..

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار22دسمبر- 2015ء) بھارت کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان کرکٹ سے دشمنی کھل کر سامنے آ گئی ہے اوراس نے سری لنکا کے کھلاڑیوں کو روکنے کے لئے پی ایس ایل کے انعقاد کی تاریخوں میں آئی لینڈز کے ساتھ سیریز کھیلنے کا پروگرام تشکیل دے دیا ہے جس کی وجہ سے لنکن کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے پیش نظر کسی بھی فرنچائز نے ان کا کھلاڑیوں کا انتخاب نہیں کیا ، دوسری جانب سابق لنکن بلےبازوں مہیلاجے وردھنے اور کمار سنگا کارا نے انہی تاریخوں میں یو اے ای میں کھیلی جانے والی پروفیشنل پریمیئر لیگ جوائن کر لی جس کے بعد وہ بھی پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹ سے باہر ہو گئے ۔