پاکستان سپر لیگ کے میڈیا رائٹس پی ٹی وی اور ٹینس سپورٹس کو فروخت کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

منگل 22 دسمبر 2015 12:07

پاکستان سپر لیگ کے میڈیا رائٹس پی ٹی وی اور ٹینس سپورٹس کو فروخت کرنے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22دسمبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ میں یہ درخواست سابق جج شہزادہ مظہر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپر لیگ کے میڈیا رائٹس کی نیلامی کیلئے اخبار میں اشتہار دیا تاہم نیلامی کا عمل مکمل ہونے سے قبل ہی کرکٹ بورڈ نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پاکستان سپر لیگ کے میڈیا رائٹس پی ٹی و ی اور ٹینس سپورٹس کو دے دیئے گئے ہیں، درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سپرلیگ کے میڈیا رائٹس کی نیلامی کے قواعد وضوابط میں تبدیلی کے بارے میں کرکٹ بورڈ نے کسی کو آگاہ نہیں کیا ،اس لئے میڈیا رائٹس کی پی ٹی وی اور ٹینس سپورٹس کو فروخت پیپرا رولز کی خلاف ورزی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی وی اور ٹینس سپورٹس کو پاکستان سپر لیگ کے میڈیا رائٹس کی فروخت کالعدم کی جائے۔