پانچویں بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ میں کل ایک میچ کھیلا جائیگا

منگل 22 دسمبر 2015 12:27

پانچویں بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ میں کل ایک میچ کھیلا جائیگا

میلبورن ۔ 22 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 دسمبر۔2015ء) بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں کل بدھ کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔ اس سلسلے کھیلے جانے والے واحد میچ میں میلبورن رینیگیڈز اور سڈنی سکسرز کی ٹیموں کے درمیان میلبورن میں کھیلا جائے گا، میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے ڈومیسٹک ایونٹ بگ بیش لیگ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

پرتھ سکارچرز کی ٹیم ٹائٹلز کی ہیٹرک مکمل کرنے کیلئے کوشاں ہے اسے مسلسل دو بار ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ 24 جنوری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں آسٹریلیا کی 8 ٹیمیں جن میں پرتھ سکارچرز، سڈنی تھنڈر، سڈنی سکسرز، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، میلبورن سٹارز، برسبین ہیٹ، میلبورن رینی گیڈز اور ہوبارٹ ہریکنز شامل ہیں ٹائٹلز کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں اور ان کے درمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر 35 میچز کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کے لیگ میچز 18 جنوری تک کھیلے جائیں گے، پہلا سیمی فائنل 21 اور دوسرا 22 جنوری کو کھیلا جائے گا جبکہ چیمپئن کا فیصلہ 24 جنوری کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل میں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :