انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کھوئی ہوئی فارم دوبارہ حاصل کر لوں گا،ہاشم آملہ
منگل 22 دسمبر 2015 12:29
ڈربن ۔ 22 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 دسمبر۔2015ء) جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف شیڈول ہوم ٹیسٹ سیریز میں اپنی کھوئی ہوئی فارم دوبارہ حاصل کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے باکسنگ ڈے کے موقع پر ڈربن میں شروع ہوگا۔
پروٹیز ٹیم ان دنوں دباؤ میں ہے کیونکہ اسے بھارت کے ہاتھوں سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور انگلش ٹیم اس پر وار کرنے کیلئے تیار ہے۔ آملہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بلاشبہ میری ناقص فارم تشویشناک ہے تاہم میرے حوصلے بلند ہیں، کھلاڑی کے کیریئر میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں، ایلسٹرکک کو بھی دورہ آسٹریلیا میں ایشز سیریز کے دوران ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن انہوں نے ہوم سیریز میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے ایشز کا ٹائٹل دوبارہ اپنے نام کیا میں بھی ان کی طرح ہوم سیریز میں اپنی کھوئی ہوئی فارم حاصل کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.